ETV Bharat / state

پونچھ میں آتشزدگی، تین منزلہ دکان خاکستر - پونچھ تین منزلہ دکان خاکستر

پونچھ کے مین مارکیٹ میں ایک تین منزلہ دکان اور اس میں موجود سامان آتشزدگی کی ایک واردات میں خاکستر ہو گیا۔ تاہم آتشزدگی کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 1:23 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مین مارکیٹ میں آگ کی ایک واردات میں تین منزلہ دکان خاکستر ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پونچھ کے مین مارکیٹ میں ایک تین منزلہ دکان سے اچانک آگ نمو دار ہوئی جس کے سبب فٹ وئیر کی یہ تین منزلہ دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ تاہم آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آگ نمودوار ہوتے ہی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا گیا اور فائر ٹینڈرس نے علاقے میں پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے کہ دکان اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کارروائیاں شروع کی گئی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ ادھر، مقامی باشندوں نے متاثرہ کی بازآبادکاری اور فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پونچھ: گیس لیک ہونے سے ہوٹل میں آتشزدگی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی اور صوبہ جموں کے سرد علاقوں میں سردیوں کے دوران لوگ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے مختلف آلات استعمال کرتے ہیں جن میں بجلی سے چلنے والے آلات بشمول الیکٹرک کمبل، ہیٹر وغیرہ قابل ذکر ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اکثر و بیشتر آگ کی وارادت بجلی کے آلات میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مشتہر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ برس آتشزدگی کی سینکڑوں واردات میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہو گئیں۔ جہاں ان وارداتوں میں کئی لوگ ہلاک ہو گئے وہیں درجنوں کنبے بھی بے گھر ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.