ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

سرحدی ضلع پونچھ میں سیکورٹی اہلکارون نے محاصرے کے دوران لائن آف کنٹرول کے نزدیک منشیات کے تین پیکٹس ضبط کئے ہیں۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 3:16 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) : حفاظتی اہلکاروں نے بدھ کو صوبہ جموں کے پونچھ ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران بھارت - پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ڈھائی کلو گرام وزنی منشیات کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق منشیات کو تین پیکٹس میں پیک کرکے سرحد کے اِس پار پھینکا گیا ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق اس سے قبل کہ منشیات کی یہ کھیپ لائن آف کنٹرول کے پار سے اسمگل کرکے اسمگلروں / منشیات فروشوں تک پہنچ پاتی، سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے کھیپ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

حکام نے بتایا کہ ایل او سی کے پار سے منشیات خاص کر ہیروئن اور کوکین اِس پار بھیجا جاتا ہے اور نارکو ٹیررزم کے اسی نیٹورک کو تہس نہس کرنے کے لیے حفاظتی ایجنسیز ہمیشہ مستعد رہتی ہیں۔ ادھر، پونچھ میں ضبط کیے گئے اڑھائی کلوگرام وزنی تین نارکو پیکٹس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی سرحد، ایل او سی پر ڈرونز یا دراندازوں کے لیے منشیات کو اِس پار بھیجنے کی کوششیں لگاتار کی جا رہی ہیں جبکہ مستعد فوجی، پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ کمربستہ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Poonch: پونچھ میں ہیروئن سمیت دو منشیات فروش گرفتار

فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں پنجاب کے طرز پر پاکستان کی جانب سے نارکو ٹیررزم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بندوق کے راستے سے داخل ہونے والے افراد جو کہ اب پوری طرح سے پست اور ناکام ہوئے، اب جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کے درپے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.