ETV Bharat / state

منڈی: تحصیلدار نے سب ضلع ہسپتال کا دورہ کیا - منڈی نے کورونا وائرس

ضلع پونچھ کے منڈی میں تحصیلدار نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کرکے وینٹیلیٹر اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

tehsildar mandi visited sub district hospital mandi
تحصیلدار منڈی نے سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کیا
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:53 AM IST

جموں و کشمیر، ضلع پونچھ کے منڈی میں کورونا وائرس کے پیش نظر تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورا کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تحصیلدار منڈی نے سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کیا

گزشتہ روز ہسپتال میں وینٹیلیٹر سینٹر قائم ہونے کے بعد تحصیل دار منڈی کا یہ پہلا دورہ تھا، جہاں انہوں نے کووڈ ویکسینیشن کی دوسری خوارک بھی لی۔ اس کے بعد انھوں نے وینٹیلیٹر سینٹر میں تعینات ڈاکٹر مقرب بخاری اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النسا بھٹی کے ساتھ تمام تر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تحصیل دار منڈی نے کہا کہ ہسپتال منڈی میں چار وینٹیلیٹر نصب کیے جا چکے ہیں اور یہاں آکسیجن سلینڈر بھی موجود ہے۔ ہسپتال میں کووڈ متاثرہ مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

انھوں نے منڈی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لینا نہایت ضروری ہے، اس لیے جہاں پر ویکسینیشن کا سینٹر ہے وہاں پر پہنچ کر ویکسین ضرور لیں اور ساتھ میں کورونا کے گائیڈ لائنز پر مکمل طور سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.