ETV Bharat / state

پونچھ: تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے منڈی بازار کا معائنہ کیا

ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کا کام تقریبا ایک ہفتے سے جاری ہے، آج تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے منڈی بازار کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔

tehsildar mandi shehzad latif khan visited mandi market
پونچھ: تحصیلدار شہزاد لطیف خان نے منڈی بازار کا معائنہ کیا
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 9:20 PM IST

جموں صوبے کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کا کام جاری ہے، جس میں منڈی قصبہ کے تمام دوکانداروں اور ریڑھی و پٹری کے مالکان کو آگاہ کیے جانے کے بعد رضا کارانہ طور پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے میں انتظامیہ کا تعاون بھی کیا۔

تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے منڈی بازار کا معائنہ کیا

اس تعلق سے آج تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے مارکیٹ کا ایک بار پھر دورا کر کے جائزہ لیا، ان کے ہمراہ منڈی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بھی موجود رہے۔ تحصیلدار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں جہاں بھی کچھ ناجائز تعمیرات کیے ہیں، اس کو ہٹاکر اپنی اصل جگہ پر چلے جائیں اور ساتھ ہی سرکاری زمین کو بھی خالی کردیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریڑھی والوں کے لیے سبزی مارکیٹ کو مزید فعال بناکر ان کے روزگار کو بھی ترقی دی جائے گی اور بازار میں ٹریفک کی وجہ سے جہاں عوام پریشان تھی وہیں دوکانداروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت پانی کی نکاسی کے لیے نالی بنانے کا کام بھی کیا جارہا ہے، جس پر سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے و دیگر لوگوں نے بھی تحصیلدار منڈی کے اس اقدام کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس طرح کی کاروائی کرنے کی اشد ضرورت تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.