ETV Bharat / state

'اگنو ٹریننگ مکمل ہونے تک دکشہ ٹریننگ شروع نہ کی جائے' - تحصیل کمپلکس

انصاری نے کہا کہ ہمارے زون کے چند اساتذہ کو ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ ان کو جلد سے جلد اپنے گاؤں کے اسکولوں میں تعینات کیا جائے۔

teachers
اساتذہ
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 9:09 PM IST

ضلع پونچھ کے منڈی میں واقع تحصیل کمپلکس میں ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس ہوا۔ اس میں ٹیجر جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے تحصیل صدر شمیم الحسن انصاری نے اساتذہ کے مسائل پر بات کی۔

اساتذہ

اجلاس میں شمیم االحسن نے کہا کہ ملک بھر میں سرکار کی جانب سے چلائی جارہی دکشہ ٹریننگ کے تحت بڑے پیمانے پر اساتذہ کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔ اب یہ ٹریننگ جموں و کشمیر میں بھی شروع ہونے والی ہے جبکہ اساتذہ پہلے ہی اگنو کے تحت بی ایڈ کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انہوں انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پہلے اگنو کی ٹریننگ مکمل کرائی جائے اس کے بعد دکشہ کی ٹریننگ شروع کروائی جائے۔

انصاری نے کہا کہ ہمارے زون کے چند اساتذہ کو ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ ان کو جلد سے جلد اپنے گاؤں کے اسکولوں میں تعینات کیا جائے۔

ان کے علاوہ تصدیق حسین بندے نے کہا کہ اس وقت پہاڑی علاقوں میں اساتذہ کو انٹرنیٹ کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 وباء کے دوران ائمہ و مؤذنین کی امداد کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ابھی اساتذہ کی اگنو کی ٹریننگ چل رہی ہیں اور اب جموں و کشمیر میں دکشہ ٹریننگ شروع ہونے جارہی ہے۔ جس سے اساتذہ ایک ہی وقت پر دو دو ٹریننگ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر و محکمہ ایجوکیشن ڈائریکٹر سے اپیل کی ہے کہ ابھی اگنو بی ایڈ کے ٹریننگ مکمل ہونے تک دکشہ کی ٹریننگ شروع نہ کروائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.