ملک کے دیگر حصوں کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی یوم جمہوریہ کے پیش نظر سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی ہے۔
ضلع میں داخل ہونے والے لوگوں پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے، جبکہ ضلع پونچھ کے داخلی راستوں پر بھی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ضلع میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔
ضلع میں رات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ رمیش انگریل نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات کے سبب ضلع میں حفاظتی انتظامات مناسب طریقے سے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا سیکیورٹی ادارے کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔