ETV Bharat / state

Car Accident in Poonch: کار حادثے میں چھ زخمی، ایک کی حالت نازک - پونچھ کار حادثے میں کئی زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بریک فیل ہونے سے کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں چھ افراد زخمی ہوگئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Car Accident in Poonch
Car Accident in Poonch
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 7:29 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ماروتی گاڑی کے حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ معلومات کے مطابق پیر کی علی الصبح پونچھ میں سورن کوٹ کے علاقے شیدرا میں مینڈھر کی طرف جارہی کار جے کے 02 بی جے 5554 کے حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور فوج کی آر او پی پارٹی نے زخمیوں کو راجہ سکھ دیو سنگھ ہپستال پونچھ پہنچایا۔ Several injured in tail car accident Poonch۔

ویڈیو دیکھیے۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ میں زیر علاج زخمیوں نے بتایا کہ کرشنا گھاٹی کے جنگلاتی علاقے میں اچھاڈ سے تقریباً چار کلومیٹر پہلے گاڑی کی بریک فیل ہو گئی اور گاڑی کے ڈرائیور نے سب کو بتایا کہ گاڑی کی بریکوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، آخر کار ڈرائیور سڑک کے کنارے نالے میں پھنس گیا۔ حادثے میں گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑحین:

ہسپتال میں دوران علاج دو افراد کو ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ جب کہ چار افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی شناخت عبدالعزیز ولد گلاب الدین عمر 65 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ محمد لطیف ولد فیض محمد عمر 55 سال، راشدہ بی اہلیہ ماجد عمر 45 سال اور شمشاد بیگم زوجہ بشارت حسین عمر 35 سال، سبھی گاؤں شیندرا کے رہنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.