ETV Bharat / state

SIA Raids in Poonch: پونچھ میں ایس آئی کا چھاپے - پونچھ ایس آئی اے ریڈ

ایس آئی نے محمد حافظ نام کے ایک شہری کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی لی تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 1:11 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر): حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے ہفتہ کو عسکریت پسندی سے متعلق درج ایک معاملے میں صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔ حکام کے مطابق ضلع کے کنویاں گاؤں میں محمد حافظ نامی ایک رہائشی کے گھر پر ہفتہ کی صبح 4 بجے کے قریب چھاپہ مار کر رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔ حکام نے مزید بتایا کہ جب چھاپہ مارا گیا تو اُس وقت حافظ اپنے گھر پر موجود نہیں تھا۔

یاد رہے کہ ایس آئی اے، این آئی اے سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے جموں و کشمیر کے طول و ارض خاص کر پونچھ اور راجوری اضلاع میں عسکریت پسندوں کو پناہ یا انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں گزشتہ دنوں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنڈنگ کے سلسلے میں گزشتہ دنوں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے جس دوران اہم دستاویز ضبط کیے گئے، جبکہ حراست میں لیے گئے افراد یا ضبط کیے گئے دستاویز سے منسلک معاملات میں تففیش کے دوران ہوئے انکشافات کے پیش نظر دیگر مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: SIA Raids Kashmir شوپیان میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی

واضح رہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد این آئی اے اور ایس آئی نے جموں و کشمیر خاص کر وادی میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی سوچ کو فروغ دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ دریں اثنا، حکام نے مزید بتایا کہ پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے علی الصبح پونچھ ضلع کے کوپرا ٹاپ، بچیاں والی، شیندرا، ٹھنڈی کاسی اور محلہ سیداں میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.