ETV Bharat / state

Several Goats Killed in Poonch: ملبے میں دب کر 13 بکریاں ہلاک، گھر والوں کا حکومت سے مدد کا مطالبہ

ضلع پونچھ کے بنپت بلاک کے ڈھوکڑی میں گذشتہ رات تقریباً ڈھائی بجے موسلادھاربارش ہوئی، جس کے باعث کئی گھر گر گئے، جب کہ ڈھوکڑی کے رہنے والے خدام حسین ولد محمد حسین کا کچا مکان ملبے کی زد میں آگیا اور 13 بکریاں دب کر مر گئیں۔ 13 Goats were killed in poonch

ملبے کی زد میں 13 بکریاں ہلاک
ملبے کی زد میں 13 بکریاں ہلاک
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:33 PM IST

ملبے کی زد میں 13 بکریاں ہلاک

پونچھ: ضلع پونچھ میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش نے عام زندگی کے نظام کو درہم برہم کر دیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی گھر منہدم ہو گئے۔ جب کہ ایک مکان کے ملبے کے نیچے ایک شخص کے مویشی دب گئے۔ جانکاری کے مطابق ضلع پونچھ کے بنپت بلاک کے ڈھوکڑی میں گذشتہ رات تقریباً ڈھائی بجے موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث کئی گھر گر گئے۔ جبکہ ڈھوکڑی کے رہنے والے خدام حسین ولد محمد حسین کا کچا مکان ملبے کی زد میں آگیا اور 13 بکریاں دب کر مر گئی۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

مکان گرنے کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ فوری طور پر راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہو گئے اور ملبے میں دبے مویشیوں کو بچانے کے لیے کچے مکان کی مٹی، پتھر اور لکڑی کو ہٹایا گیا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران دو بکریوں کو بچا لیا گیا جب کہ ملبے میں دبے 13 دیگر مویشی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع کی ایک ٹیم پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ متاثرہ کی مدد کے لیے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ محمکے موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی بجلی اور گھن گرن کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وادی میں آئندہ چند دنوں تک مطلع ابر آلود رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.