پونچھ: سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں ایک ٹریٹوریل آرمی کیمپ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم تین سے چار فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعد میں دو کی موت واقع ہوگئی۔ Several Army Personals Injured in Firing Incident
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج علی الصبح سورنکوٹ قصبے میں واقع فوجی کیمپ Firing Incident Inside Army Camp کے اندر پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کچھ فوجی جوان زخمی ہوئے جن کی تعداد تین سے چار بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں کے مابین کسی بات پر کل شام جھگڑا ہوا تھا اور اسوقت فوجیوں نے لاٹھیوں اور گھونسوں کا استعمال کیا تھا لیکن آج علی الصبح لڑائی پھر شروع ہوئی جس میں ایک فریق نے دوسرے پر اندھادھند گولیاں چلائیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کا تعلق کشمیر سے ہے۔ انکی شناخت امتیاز احمد اور ابرار احمد کے طور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سبھی فوجی گزشتہ شام بھارت اور انگلستان کے درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے جس کے دوران فوجیوں کی ایکدوسرے کے ساتھ نوک جھونک ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں اور فی الحال اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: