پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ نوجوان کو پستول سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف اور ایس اوجی نے پیر کی صبح پونچھ کے کنیان علاقے میں مشترکہ گشت کے دوران ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھوتے ہوئے دیکھا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جامہ تلاشی کے دوران نوجوان کے قبضے سے پستول اور گولیوں کے تین راؤنڈ برآمد کئے گئے۔گرفتار شدہ کی شناخت محمد شبیر انجم ساکن باٹھیدار مینڈھر کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
مزید پڑھیں: Search Operation In Poonch یوم آزادی کے قبل سرحدی ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن
واضح رہے کہ یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع ایک درجن سے زیادہ دیہاتوں میں ہفتہ کے روز تلاشی مہم شروع کی۔ اس حوالے سے پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ یوم آزادی سے قبل مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے گورسائی میں سرحدی دیہاتوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
(یو این آئی کے ساتھ)