ETV Bharat / state

پونچھ: ایل او سی پر گولہ باری، دو عام شہری زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے شاہ پور، قصبہ اور کیرنی سیکٹروں میں منگل کے روز بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں دو عام شہری زخمی ہو گئے۔

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 9:22 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:59 PM IST

طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئی دہلی میں اپنا دو روزہ دورہ بھارت سمیٹنے میں مصروف تھے۔

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کو دوپہر کے وقت پونچھ کے شاہپور، قصبہ اور کرنی سیکٹروں میں بھارتی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کی بلااشتعال گولہ باری کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پونچھ میں ایل او سی پر تازہ فائرنگ کے نتیجے میں جہاں نزدیکی علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں دو عام شہری زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

شاہپور سیکٹر میں چند روز قبل پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 60 سالہ شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ نیز متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا تھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 1999ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.