ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti Department in Poonch: سرپنچ ایسوسی ایشن پونچھ کا محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج

ضلع پونچھ میں سرپنچ ایسوسی ایشن Sarpanch Association Poonchنے محکمۂ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے میں خستہ حال پائپ لائنز کی مرمت کا مطالبہ کیا۔

Protest Against Jal Shakti Department in Poonch: سرپنچ ایسوسی ایشن پونچھ کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 4:21 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں متعدد پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں، پنچ، سرپنچوں نے تحصیل کمپلکس منڈی میں Protest Against Jal Shakti Department in Poonch محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

سرپنچ ایسوسی ایشن پونچھ کا محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج

اس سے قبل سرپنچ ایسوسی ایشن Sarpanch Association Poonchکے ایک وفد نے تحصیل دار منڈی، شہزاد لطیف خان سے ملاقات کرکے منڈی کے دور دراز علاقوں میں خستہ حال پائپ لائنز اور محکمۂ جل شکتی کی جانب سے ’’زبردستی‘‘ ایگریمنٹ کرایے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اعتراض ظاہر کیا۔

احتجاج کر ہے پنچ، سرپنچ صاحبان نے محکمۂ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’محکمۂ جل شکتی کی جانب سے لوگوں سے زبردستی فیس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ان علاقوں میں محکمہ نے پانی سپلائی کیے جانے کے حوالے سے آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگ چشموں کا پانی استعمال میں لا رہے ہیں، جبکہ لوگوں نے از خود چندہ جمع کرکے پائپیں وغیرہ نصب کی ہیں۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ محکمۂ جل شکتی نے علاقے میں پائپ لائن نصب کی ہے اور نہ ہی پانی ذخیرہ یا فلٹر کرنے کے لیے ٹینکی نصب کی ہے، تاہم اسکے باوجود لوگوں سے زبردستی فیس وصول کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’علاقے میں جدید پائپ لائن نصب کرنے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے تک محکمۂ جل شکتی کو فیس ادا نہیں کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.