ETV Bharat / state

Sarore Toll Plaza Row سرور ٹول پلازا معاملہ پر منڈی میں چکہ جام کا پورا اثر

جموں میں سرور ٹول پلازا کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ جمعے کے روز ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کال پر مکمل چکہ جام رہا جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

sarore-toll-plaza-row-full-impact-of-chakka-jam-in-mandi-poonch
سرور ٹول پلازا معاملہ پر منڈی میں چکہ جام کا پورا اثر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 8:09 PM IST

سرور ٹول پلازا معاملہ پر منڈی میں چکہ جام کا پورا اثر

منڈی( پونچھ): یوٹی جموں و کشمیر کے زیر انتظام ضلع سانبہ کے سرور میں ٹول پلازا بند کرنے کے مطالبے کو لیکر جہاں جموں ڈویژن کے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ وہیں آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک دن کے لیے چکہ جام کی کال دی گئی تھی۔
چکہ جام کے پیش نظر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی پورا اثر دیکھا گیا، جس میں منڈی ٹرانسپورٹ طبقہ کی جانب سے مکمل گاڑیوں کی نقل و حمل بند رکھی گئی۔ اس دوران جہاں مسافر درماندہ رہے، وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی۔
اس موقع پر انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق نے کہا کہ آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی کال کی حمایت کرتے ہوئے منڈی تحصیل میں بھی مکمل طور گاڑیاں بند رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قبل کورونا وائرس کے دوران ٹرانسپورٹ ٹھپ ہونے کے سبب ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اب سرور میں ٹول پلازہ کھول کر سرکار ٹرانسپورٹ طبقہ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کررہی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ٹرانسپورٹ طبقہ گاڑیوں کے کاغذات کے مختلف ٹیکسز ادا کر رہے ہے، وہیں دوسری جانب سرکار سرور میں ٹول پلازہ کھول کر ٹرانسپورٹرز کو پریشان کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں نے گاڑیاں لون پر لی ہوئی ہیں جن کی قسطیں بھرنا بھی ان کے لیے مشکل ہوچکا ہے۔ سرور میں ٹول پلازہ کھلنے سے فقط ٹرانسپورٹ پر ہی اس کا اثر پڑے گا، بلکہ عام شہریوں کی جیب پر بھی اس کا برا اثر پڑ سکتا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

مزید پڑھیں: Sarore toll plaza row جموں میں ٹول پلازا کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی

انہوں نے مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر نیتن گڈکری و لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرور ٹول پلازہ کے معاملہ پر ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے جلد از جلد سرور ٹول پلازہ کو بند کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ طبقہ کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.