میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیچرز نے گورنر انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہ ریلئیز نہیں کی گئی تو وہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر کے باہر زور دار احتجاج کریں گے۔
رہبر تعلیم ایسوسیشن کے ضلع صدر حمید نباز نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ کو گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہ ریلیز نہ کیے جانے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حمید نیاز نے کہا کہ گونرر انتظامیہ کی جانب سے ان کے مسائل تو حل کیے تھے جس کی وجہ سے وہ خوش تھے لیکن ستم ظریفی کی بات ہے کہ اب انہیں تنخواہوں سے محرام رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر چند دنوں میں تمام رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواوں کو واگزار نہ کی گئی تو ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے دفتر کے سامنے زوردار احتجاج کریں۔
حمید نیاز نے کہا اساتذہ چاہتے ہیں کہ وہ اپناکام بحسن خوبی انجام دیتے ہوئے سکولوں میں حاضر رہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ پھر ان اساتذہ کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کر رہی ہے، جو کہ ایک افسوس ناک امر ہے۔
بتا دیں منڈی کے ڈاک بنگلہ میں مختلف علاقوں سے متعدد اساتذہ جمع ہوئے تھے۔