ETV Bharat / state

Road Accident In Poonch پونچھ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک

پونچھ میں پلیرا کے نزدیک ایک آلٹو گاڑی ڈرائیورکے قابو سے باپر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں آلٹو ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ہسپتال میں ایک اور نے دم توڑ دیا۔

Road accident in Poonch, policeman among two killed
ونچھ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 3:46 PM IST

Updated : Sep 26, 2023, 4:52 PM IST

پونچھ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی تحصیل منڈی کے پلیرہ میں چند سو میٹر کی دوری پر کلر موڑ میں ایک گاڑی زیر نمبر JK12C 6052 حادثہ کا شکار ہوئی۔اس حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک چار سالہ بچی معمولی زخمی ہوا ہے۔ متوفین کی شناخت40 سالہ محمد صادق ولد فیض اکبر خان اور 36 سالہ جمیل احمد ولد محمد ایوب ، وہیں زخمی بچہ کی شناخت 4 سالہ محمد نعیم الصادق کے بطور ہوئی۔

یاد رہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد کلر زیارت سے واپس گھر کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک کلر موڑ میں سڑک کی ابتر حالت کے سبب گاڑی ڈرائیو کے قابو سے بے قابو ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیے جبکہ ایک بچے کو اس درد ناک حادثہ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
سڑک حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو کر زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔ اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر قیوم نے بتابا کلر سڑک حادثہ میں دو افراد کو سب ضلع ہسپتال منڈی مقامی لوگوں کی مدد سے لایا گیا تاہم وہ مردہ حالت میں تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وہیں اس حادثہ میں زخمی ہوئے بچے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بچے کو حادثہ کے دوران معمولی چوٹیں آئی تھی جس کا بنیادی علاج و معالجہ کیا گیا جس کے بعد بچے کی حالت مستحکم تھی جس کو دیکھتے ہوئے اسے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kishtwar Accident کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2023, 4:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.