ETV Bharat / state

تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگلاتی علاقے میں چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری

Anti Militant Operation In Poonch دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز راجوری میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی جنگلاتی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جنگلاتی علاقوں کی اور جانے سے گریز کیا کریں کیونکہ وہاں پر سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں۔

rajouri-poonch-encounter-search-operation-continues-in-fourth-day-in-bafliaz-forest-area
تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگلاتی علاقے میں چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 6:30 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگلاتی علاقے میں چوتھے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رہا۔معلوم ہوا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ہے۔ بتادیں کہ بفلیاز تھنہ منڈی میں جمعرات کی سہ پہر عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔ علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب تصادم کی جگہ تین مقامی شہریوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد کی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بفلیاز میں چوتھے روز بھی مفرور عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے مزید کئی جنگلاتی علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سراغ رساں کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو سنگین تر کرنے کے لئے فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج کے سینیئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کئی افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا ہے تاہم ابھی تک مفرور عسکریت پسندوں کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز راجوری میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی جنگلاتی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند جنگلاتی علاقے میں بھی ہی موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو طلب کیا گیا، تاکہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جنگلاتی علاقوں کی اور جانے سے گریز کیا کریں کیونکہ وہاں پر سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں۔
دریں اثنا تصادم کی جگہ تین عام شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ان دو اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:

امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر راجوری اور پونچھ اضلاع میں جگہ جگہ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نتیجے میں 4 فوجی جوان ہلاک ہوئے جبکہ مزید تین کو تشویشناک حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.