ETV Bharat / state

پانی کی عدم دستیابی، ضلع پونچھ میں عوام کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 7:24 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے سیڑھی خواجہ علاقے میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پانی کی عدم دستیابی، ضلع پونچھ میں عوام کا احتجاج
پانی کی عدم دستیابی، ضلع پونچھ میں عوام کا احتجاج

ضلع پونچھ کے سیڑھی خواجہ علاقے کی عوام نے پانی کی شدید قلت کو لیکر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کے دروان علاقے کے مرد و زن نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے ان کے علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے سیڑھی خواجہ تا بنی لیفٹ اسکیم کے تحت انکے علاقے کو بھی پانی مہیا کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق بجلی اور سڑک کے حوالے سے وہ پہلے ہی مشکلات سے جوجھ رہے ہیں، تاہم اب پانی کی قلت سے انہیں روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج میں شامل خواتین نے بتایا کہ ’’قریب تین 300 گھروں کے لئے ایک ہینڈ پمپ نصب کیا گیا ہے، اور مقامی خواتین کو پانی حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہینڈ پمپ خراب ہونے کے وقت انہیں پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں کے مطابق انہوں نے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کے دفاتر کے چکر کاٹے، تاہم ’’اکیسویں صدی میں بھی سیڑھی خواجہ کی عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کے متعلقہ افسران نے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا۔

مقامی لوگوں نے متنبہ کیا کہ اگر انکے علاقے میں پانی کی فراہمی کو جلد یقینی نہ بنایا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.