ETV Bharat / state

پونچھ: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج - بھارتیہ جنتا پارٹی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہو رہے اضافے کے خلاف ضلع پونچھ میں احتجاج کیا گيا۔ مظاہرین نے مہنگائی کے لیے مرکز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکومت کا مجسمہ نذر آتش کیا۔

petroleum products
پیٹرولیم مصنوعات
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:00 PM IST

پیر کے روز پونچھ یوا سنگھ کی جانب سے ڈاکٹر سکھویندر سنگھ اور پینتھرس پارٹی کے رہنما کلدیپ راج کی زیر صدارت نوجوانوں نے پٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مرکزی حکومت کا مجسمہ نذر آتش کیا۔

نوجوانوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مہنگائی پر لگام لگانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی اقتدار سے باہر تھی تو غریبوں سے خوب وعدے کرتی تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدے بھول کر اقتدار کے نشے میں چور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شری گنگا نگر میں پیٹرول 100 روپے کے پار، جانیں وجوہات

نوجوانوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود بھارت میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی قیمت سے عوام پریشان ہیں۔ اگر ایسے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا تو عوام کا جینا مشکل ہو جائے گا۔ مرکزی حکومت کو مہنگائی پر قابو کرنا چاہیے تاکہ عام آدمی سانس لے سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.