ETV Bharat / state

Samoon Inaugurates Polytechnic College: منڈی، پونچھ میں پالی ٹیکنیک کالج کا افتتاح - پرنسپل سیکریٹری پالی ٹیکنیک کالج افتتاح

پرنسپل سیکریٹری، سکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، اصغر حسن سامون نے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں تعمیر کیے گئے پالی ٹیکنیک کالج کا افتتاح کیا۔ Poonch Polytechnic College inaugurated

منڈی، پونچھ میں پالی ٹیکنیک کالج کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 6:47 PM IST

منڈی، پونچھ میں پالی ٹیکنیک کالج کا افتتاح

پونچھ (جموں و کشمیر) : ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں حالیہ تعمیر شدہ پالی ٹیکنیک کالج کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ پرنسپل سیکریٹری، سکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، اصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ کا افتتاح ایک پُر وقار تقریب کے دوران کیا۔ اس سے قبل پالی ٹیکنیک کالج، پونچھ، اائی ٹی آئی ہوسٹل کی عمارت میں کام کر رہا تھا اور اب سے یہاں منتقل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پالی ٹیکنیک کالج، ساتھرہ، منڈی کا کام سنہ 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کے دوران اس کی تعمیر کا کام کافی حد تک متاثر ہوا اور مقررہ تاریخ پر مکمل نہ ہوسکا۔ طویل عرصہ تک عمارتی کام تشنہ تکمیل رہا جس کے بعد حکومت نے اس پر نظر ثانی کی اور پالی ٹیکنیک کا رکا پڑا کام دوبارہ شروع کیا گیا اور تکمیل کے بعد بالآخر اس کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن کے ہمراہ سدرشن کمار، ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر افسران، پی آر آئی ممبران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران جموں و کشمیر ٹیچرز جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکر یٹری، نجم جعفری، نے علاقے میں پالی ٹیکنیک کالج کے افتتاح پر حکام خاص کر پرنسپل سیکریٹری کی ذاتی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اصغر سامون نے کہا: ’’پالی ٹیکنیک کالج کی شروعات میں پہلے فوج بعد ازاں محکمہ جنگلات کی جانب سے اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد پالی ٹیکنیک کالج کا کام شروع کیا گیا، تاہم کورونا کے باعث کالج کو وقت پر مکمل نہ کیا جا سکا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مرکزی معاونت کے بعد از سر نو کالج کی تعمیر شروع کی گئی جبکہ مستقبل قریب میں کالج میں آنے والے طلبہ، عملہ کی سہولیات کے لیے کئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں کالج کے لیے خصوصی بس سروس سمیت طلباء اور طالبات کے لیے علیحدہ ہوسٹلز بھی شمال ہیں۔

مزید پڑھیں: Operation Theatre Inaugurated at Tibbia College : کشمیر طبیہ کالج میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.