راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں پی آر آئی ممبران نے بلاک ڈیولپمنٹ آفس تھنہ منڈی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پنچایتی راج نمائندگان نے میٹنگ کے دوران علاقے کے مختلف مسائل سے ڈی ڈی دی چیئرپرسن روزی ظفر کو آگاہ کیا۔ PRI members Holds Meeting in BDO Office Rajouriانہوں نے کہا کہ لوگوں، پنچایتی راج نمائندگان کو درپیش مسائل کو فوری ازالہ کے لیے متعلقہ محکمہ جات/حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔
بی ڈی سی چیئرپرسن، تھنہ منڈی، مقامی پنچ سرپنچ صاحبان سمیت بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی سمیت مختلف اسکیموں کے نفاذ سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔ اسکے علاوہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پی آر آئی ممبران نے پی ایم اے وائی سمیت دیگر اسکیموں کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں پر متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کرنے پر زور دیا۔
بی ڈی سی چیئرپرسن نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، تھنہ منڈی سے لوگوں کے مسائل کو وقت پر حل کرنےکی تلقین کرتے ہوئے دیگر محکمہ جات سمیت مقامی باشندوں اور منتخب عوامی نمائندوں کے تال میل سے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا۔