پونچھ: مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے پہاڑی قبائل کو ریزرویشن دینے کے معاملہ پر دھنیواد یاترا نکالی جارہی ہے۔ پہاڑی قبیلہ ویلفیئر فورم کی جانب سے نکالی گئی اس یاترا میں لوکیش شرما، محمد زمان، جگل کشور نے شرکت کی۔ تاج حسین میر،عبدل، شازیہ میر، نشو گپتا اور فاروق احمد کی قیادت میں پہاڑی قبائلیوں نے شکریہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیا۔ Pahari community in Jammu and Kashmir to get reservation
اس یاترا میں شامل لوگوں نے قبائل کی فہرست میں شامل کرنے پر مرکزی حکومت بالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اداکیا، وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے جموں و کشمیر کی سابق حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ 70 سال تک اقتدار میں رہے، انہوں نے پہاڑیوں کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا جو نعرہ دیا تھا اسے پورا کرتے ہوئے ہم نے پہاڑیوں کے ساتھ انصاف کیا، اب ہماری آنے والی نسلیں بھی اس راستے پر آگے بڑھ سکیں گی۔ ترقی کے نعرے پونچھ تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:Dhanyawad Yatra ریزویشن دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پہاڑی قبیلے کی جانب سے ریلی کا اہتمام