پونچھ : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے متصل جنگل علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو پونچھ سیکٹر کے بگیالدرا علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ Search Operation in Poonch
انہوں نے بتایا کہ دراندازوں کی مشتبہ نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ جنگلی علاقے میں فوج کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں فوج نے گشت تیز کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا ، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Encounter in Srinagar: سرینگر کے صورہ میں تصادم، لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک