محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ میں پنچوں اور سرپنچوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
تربیتی پروگرام میں سرکار کی جانب سے وضع کی جا رہی اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے اور عوام کو ان اسکیموں کے متعلق معلومات فراہم کرنے سے متعلق تربیت دی گئی۔
پنچاییت انسپکٹر ریسورس پرسن اجیت سنگھ نے مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کی معاونت والی اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے اور پنچائیت کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے سے متعلق پنچوں و سرپنچوں کو معلومات دی۔
منتظمین کے مطابق تربیتی پروگرام آئندہ کل بھی جاری رہےگا۔ پروگرام کے دوران سرپنچوں اور پنچوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے۔
مزید پڑھیں:مینڈھر تحصیل کے علاقے ناد میں انکاؤنٹر دسویں روز بھی جاری
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں کپسیٹی بلڈنگ پروگرام ہر بلاک میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں بلاک سطح پر سرپنچوں اور پنچوں کو ضروری تربیت فراہم کی جائے گی۔