ETV Bharat / state

پونچھ: اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی مانگ

دفعہ 370 کی منسوخی اور بعد ازاں کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کے باعث قریب دو برسوں سے طلباء تعلیمی اداروں سے دور ہیں۔ جس کے سبب جموں و کشمیر کے دور دراز پہاڑی اور پسماندہ علاقوں کے والدین طلبہ کی تعلیم کے تئیں کافی فکر مند ہیں۔

پونچھ: اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی مانگ
پونچھ: اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی مانگ
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 2:10 PM IST

دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں معطل کیے جانے کے بعد انتظامیہ نے آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا تاہم دور دراز پہاڑی علاقوں کے باشندوں کا دعویٰ ہے کہ طلبہ آن لائن نظام تعلیم سے مستفید نہیں ہو پا رہے ہیں۔

پونچھ: اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کیے جانے کی مانگ

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ غریب اور پسماندہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور اسمارٹ فونز کی عدم دستیابی کے سبب طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آن لائن نظام تعلیم کے سبب طلبہ خصوصاً کم عمر کے بچوں کی تعلیم کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق ’’پونچھ کی بیشتر آبادی کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے، ایسے میں طلبہ کیونکر آن لائن تعلیم حاصل کر پائیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ پونچھ: منڈی علاقے میں 18 سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا آغاز

پونچھ کے باشندوں نے مرحلہ وار اور سماجی دوری سمیت دیگر ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا نظام شروع کیے جانے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.