ETV Bharat / state

سڑک کی تعمیر کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے کی اپیل

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بیدار پنچایت سے چھمبر کناری تک نئی سڑک کی تعمیر سے لوگ نا خوش ہیں، لوگوں کے کہنا ہے کہ کھیتوں اور درختوں کے علاوہ نئی سڑک کی زد میں انکے مکانات بھی آ رہے ہیں۔

سڑک کی تعمیر کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے کی اپیل
سڑک کی تعمیر کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 12:49 PM IST

سڑک کی تعمیر اور کشادگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں آئے روز احتجاج ہوتے رہتے ہیں، تاہم بعض مقامات پر سڑک کی تعمیر یا کشادگی کے دوران لوگوں کو بعض دفعہ نقصانات سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے۔

سڑک کی تعمیر کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے کی اپیل

ضلع پونچھ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی سے قریب سات کلومیٹر دور بیدار پنچایت سے چھمبر کناری میں سڑک کی تعمیر کی زد میں آنے والی زمین کے مالکان نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہ سڑک کو اصل منظور شدہ علاقے کے بجائے رہائشی علاقوں میں تعمیر کیا جا رہا ہے جو انکے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’سڑک کی تعمیر کے دوران نہ صرف درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی بلکہ ہمارے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سڑک کی زد میں کھیت اور درخت آنے سے انکا روزگار بھی متاثر ہو گیا ہے جس کے لیے انہیں معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ افراد نے سڑک کو اصل مقام پر تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں مقامی سرپنچ کا کہنا تھا کہ ’’سڑک کہاں اور کس مقام پر تعمیر کی جائے گی اس کے لیے متعلقہ محکمہ جواب دہ ہے، تاہم سڑک کی تعمیر و کشادگی کے دوران متاثر ہوئے افراد کو فوری طور معاوضہ فراہم کیا جانا چاہئے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.