ETV Bharat / state

ضلع پونچھ میں محکمۂ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج - سڑک کی مرمت

ضلع پونچھ میں تین کلومیٹر طویل مغل ڈاب - اعظم آباد سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ضلع پونچھ میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 7:15 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے اعظم آباد، منڈی علاقے میں محکمۂ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے تعمیر و ترقی کے لحاظ سے علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

ضلع پونچھ میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کررہے لوگوں نے کہا کہ عرصۂ دراز سے علاقے میں سڑکوں کی میگڈیمائزیشن نہیں کی گئی جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تین کلومیٹر طویل مغل ڈاب - اعظم آباد سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی باشندوں نے مزید بتایا کہ سڑک کی کشادگی کے لیے انہوں نے اراضی بھی وقف کی تاہم اسکے باوجود سڑک کی کشادگی اور میگڈیمائزیشن کا کام شروع نہیں کیا جارہا۔

مزید پڑھیں؛ پونچھ: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

انہوں نے محکمہ تعمیر عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 13 برسوں سے سڑک کی مرمت نہیں کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی مرمت اور کشادگی کا عمل شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.