ETV Bharat / state

پونچھ: ’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام منعقد - منشیات کے مضر اثرات

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ’’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘‘ اور ’’نشہ مکت بھارت‘‘ کی نسبت سے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

پونچھ: ’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام منعقد

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 2:35 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ہائیر اسکنڈری اسکول لورن میں ’’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘‘ اور ’’نشہ مکت بھارت‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

پونچھ: ’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام منعقد

پروگرام کے دوران محکمہ سوشل ویلفئر کے افسران، پنچوں سرپنچوں، آنگن واڑی سپروائیزورں ورکروں اور ہلپرس کے علاوہ مقامی ذی عزت شہریوں اور طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ثقافتی پروگرام کے ذریعے لڑکیوں کو پڑھانے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ منشیات کے مضر اثرات سے متعلق جانکاری دی گئی۔

پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات اور دیگر سماجی کارکنان نے تعلیم کی اہمیت خصوصا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے تقاریر کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر میں کورونا کے 84 نئے کیسز درج

دریں اثنا کروناوائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کے دوران بہترین کارکردگی اور خدمات انجام دینے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.