جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج نے ایک پاکستانی نوجوان کو طبی علاج کے بعد ضلع پولیس کے حوالے کیا ہے۔ دراصل کچھ روز قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے یہ نوجوان لائن آف کنٹرول عبور کر کے پونچھ میں داخل ہوا تھا، جہاں فوج نے اسے پکڑ لیا۔
وہیں آج فوج کی جانب سے نوجوان کو طبی معائنے کے لیے راجا سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں لایا گیا۔ جہاں طبی معائنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم کی کیا وجہ ہے؟
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں ایک ایسا ہی واقع پیش آیا تھا، جب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے دو لڑکیاں غلطی سے ایل او سی عبور کر کے پونچھ میں داخل ہوئی تھی، جنہیں بعد میں فوج نے واپس بھیج دیا تھا۔