ETV Bharat / state

پونچھ: مستحق افراد میں راشن تقسیم - وبائی صورتحال

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مستحق افراد میں اشیاء خوردنی تقسیم کی گئی۔

پونچھ: مستحق افراد میں راشن تقسیم
پونچھ: مستحق افراد میں راشن تقسیم
author img

By

Published : May 27, 2021, 12:54 PM IST

جموں وکشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاون نافذ ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں عام زندگی کافی حد تک متاثر ہو چکی ہے وہیں بعض فلاحی ادارے مستحق و غریب عوام کی مدد کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔

پونچھ: مستحق افراد میں راشن تقسیم

سرحدی ضلع پونچھ میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’’میلاد کمیٹی‘‘ کی جانب سے تحصیل منڈی کے متعدد مقامات پر مستحق افراد میں راشن مفت تقسیم کیا گیا۔ جن میں ساوجیاں، گگڑیاں گلی میدان، بیدار، گھوڑہ نک، بیلہ بالا، وغیرہ شامل ہیں۔

میلاد کمیٹی کے چیرمین نے بتایا کہ سرحدی علاقہ پونچھ کے اکثر نوجوان مزدوری کے لیے دیگر ریاستوں کا رخ کرتے ہیں تاہم لاک ڈائون کے دوران وہ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور ایسے افراد کے لیے اپنے اور اہل خانہ کے نان شبینہ کا انتظام کرنا دشوار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں سبھی افراد خصوصا فلاحی اداروں اور صاحب ثروت افراد کو غریبوں اور حاجت مند افراد کی امداد کے لیے آگے آنا چاہئے، ’’تاکہ بے سہارا لوگ اس وبائی صورتحال میں فاقہ کشی سے بچ سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.