ETV Bharat / state

Govt Middle School Rajpora Renamed: گورنمنٹ مڈل اسکول راجپورہ، شہید جہانگیر اختر کے نام سے منسوب - سرحدی ضلع پونچھ اسکول کا نام تبدیل

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول راجپورہ کا نام ایک تقریب کے دوران تبدیل کرکے شہید جہانگیر اختر میموریل اسکول رکھا گیا۔ Govt School named after Martyr Jahangir Akhtar

گورنمنٹ مڈل اسکول راجپورہ، شہید جہانگیر اختر کے نام سے منسوب

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:22 PM IST

پونچھ: حکومت ہند کی جانب ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے نام سے سرکاری اداروں اور مقامات کو منسوب کرنے کے حکمنامہ کے پیش نظر سرحدی ضلع پونچھ کے بائلہ علاقے کے بعد اب منڈی علاقے کے ایک گورنمنٹ اسکول، گرلز مڈل اسکول راجپورہ کا نام تبدیل کرکے شہید جہانگیر اختر میموریل سکول رکھا گیا ہے۔ Govt Middle School Rajpora named after Martyr Jahangir Akhtar

گورنمنٹ مڈل اسکول راجپورہ، شہید جہانگیر اختر کے نام سے منسوب

اس حوالے سے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم احمد گنائی نے کی جبکہ محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے افسران بشمول زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی محمد بشیر، ایس ایچ او منڈی مختار علی کے علاوہ سہید جہانگیر اختر کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے شہید جہانگیر اختر کی شخصیت، خدمات اور جذبہ حب الوطنی پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران جہانگیر اختر سمیت سبھی شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔Govt Middle School Rajpora now Jahangir Akhtar Memorial School

اس دوران شہید جہانگیر اختر کے بھائی ماسٹر ممتاز حسین شیخ نے حکومت کے ساتھ ساتھ یوٹی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی سراہنا کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی بی ڈی سی ممبر شمیم احمد نے بھی حکومت ہند کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا۔

مزید پڑھیں: School Renamed in Udhampur J&K: مہلوک انسپکٹر کے نام پر اسکول کے نام کا افتتاح

اس دوران شمیم احمد گنائی نے حکومت کے اس قدام کی سرہانہ کرتے ہوے انہیں مبارک باد پیش کی۔ اور وطن کی خاطر دیگر شہیدوں کے ساتھ ساتھ شھید جہانگیر احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران مرحوم کے حق میں دعابھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.