ETV Bharat / state

پونچھ: صنعتی فروغ کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیداری پروگرام - خود روزگار کو فروغ دینے

ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر پونچھ کے سرکٹ ہاؤس میں محکمۂ صحت و تجارت کی جانب سے ایک تجارتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

Poonch: DIC organised  Trade and Commerce week
صنعتی فروغ کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیداری پروگرام
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 4:53 PM IST

ضلع پونچھ میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر سرکٹ ہاؤس پونچھ میں محکمۂ صنعت و تجارت کی جانب سے ایک ہفتہ طویل تجارتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو

پروگرام کی صدارت محمد تنویر نے کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ تھے۔ ہفتے بھر کے پروگرام کے دوران ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر پونچھ، دستکاری، زراعت، باغبانی، محکمۂ سیاحت، پولیس ویلفیئر سنٹر پونچھ اور کئی دیگر محکموں نے اپنی مصنوعات کے ساتھ حصہ لیا۔ اس پروگرام کے دوران صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے بتایا کہ حکومت نے خود روزگار کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔'

اس پروگرام کا مقصد چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ضلع کی زراعت، باغبانی، دستکاری، ہینڈلوم اور سیاحتی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے تاکہ لوگوں میں خاص طور پر ضلع میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے دائرہ کار کے بارے میں شعور پیدا ہو۔ مزید حکومت کی طرف سے جاری کردہ اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.