ETV Bharat / state

Birth and Death Certificate برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل آسان، عوام میں خوشی - برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل آسان

برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے عمل کو آسان بناتے ہوئے حکام نے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کو اختیارات دیے ہیں، جس کی عوامی حلقوں میں پذیرائی کی جا رہی ہے۔

برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل آسان، عوام میں خوشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 2:05 PM IST

برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل آسان، عوام میں خوشی

پونچھ (جموں کشمیر): برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی حصولیابی کے سلسلہ میں عوام کو ہو رہی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع پونچھ میں انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے اختیارات تحصیل آفس کو تفویض کر دئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں عدالتوں کا رخ کرنے کی زحمت اور طوالت سے نجات ملے گی۔

برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی حصولیابی کے عمل کو آسان بناتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر، پونچھ، کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس کی رو سے اب نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کو اسناد کی اجرائی کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ اس حکمنامہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام نے کہا: ’’پہاڑی ضلع پونچھ کے باشندوں کو پیدائش و اموات کی اسناد حاصل کرنے کے لئے سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔‘‘ ایک مقامی سماجی کارکن نے دعویٰ کیا کہ ’’لوگوں کو برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کئی کئی ایام تک ایک سے دوسرے دفتر کا چکر کاٹنا پڑتا تھا، تاہم اب اس حکمنامہ کی رو سے عوام کو کافی راحت پہنچے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Birth And Death Certificate Issue منڈى میں سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے پریس کانفرنس

سرکاری حکمنامہ میں سیکشن 11 سب سیکشن 3 رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ (امینڈمنٹ بل) 2023 کی رو سے ان اسناد کی اجرائی کے لیے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کو اختیارات دئے گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ’’عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہوگا۔‘‘ پونچھ ضلع کے باشندوں نے مرکزی حکومت سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.