ETV Bharat / state

پونچھ حملہ:شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: رویندر رینا

Bjp on Civilian Deaths بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ" جن لوگوں نے یہ غلطی کی ہے یہ ایک بڑی غلطی ہے اور قانون اس غلطی کے مرتکبین کو بھی بڑی سزا دے گا۔"

رویندر رینا
رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 4:57 PM IST

Updated : Dec 29, 2023, 6:39 PM IST

پونچھ حملہ:شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: رویندر رینا

جموں: بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ پونچھ میں تین افراد کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو پونچھ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ 22 دسمبر کو بفلیاز علاقے میں پر اسرار حالت میں مردہ پائے گئے تین عام شہریوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کے لئے گئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گنہگاروں کو قانون بہت بڑی سزا دے گا ہمارے ملک میں قانون سب سے بڑا ہے قانون سے بڑا کوئی نہیں ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'جن لوگوں نے یہ غلطی کی ہے یہ ایک بڑی غلطی ہے اور قانون اس غلطی کے مرتکبین کو بھی بڑی سزا دے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا'۔انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت کرنے اور یہاں کے لوگوں کا دکھ بانٹنے کے لئے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں:

(یو این آئی)

Last Updated : Dec 29, 2023, 6:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.