جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ علاقے میں ایک فوجی جوان اپنی ہی رائفل سے اچانک چلنے والی گولی سے جاں بحق ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ علاقے میں راشٹریہ رائفلز سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جوان اپنی ہی بندوق سے اچانک چلنے والی ایک گولی سے شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ 'مذکورہ جوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔' Army soldier died in Mankot of Poonch
یہ بھی پڑھیں: Shopian Youth Killed in Accidental Fire حادثاتی گولی لگنے سے نوجوان کی موت، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ
یو این آئی