پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلیکس منڈی میں تحصیل افسران کی عدم موجودگی پر عوام نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا انتظامیہ کی سخت تنقید کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی بلڈنگ کا عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو پا رہا۔‘‘ Absence of staff at Tehsil Office Mandi Poonch
منڈی کے باشندوں کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح کے افسران، عملہ کے لیے تعمیر کی گئی بلڈنگ میں کئی محکموں کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اکثر و بیشتر افسران دفاتر سے غائب رہتے ہیں، جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’تحصیل منڈی کے دیہی علاقوں کی عوام اپنی مشکلات کو لیکر تحصیل آفسران کے پاس آتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں افسران کی غیر حاضری یا تالہ بند دفاتر کو دیکھ کر عوام کو مایوس ہو کر ہی واپس لوٹنا پڑتا ہے۔‘‘Staff absent at Mandi Tehsil office
انہوں نے مزید کہا کہ ’’سرکاری حکم نامے کے مطابق کوئی بھی کاغذ، فائل یا درخواست کسی بھی دفتر میں پندرہ دن سے زائد عرصہ تک التواء میں نہیں رہ سکتے، لیکن بدقسمتی سے یہاں لوگوں کے معمولی مسائل، درخواتیں تین چار ماہ سے بھی زیادہ عرصہ سے دھول چاٹ رہی ہیں۔‘‘ اس حوالے سے نمائندے نے تحصیلدار منڈی، شہزاد لطیف خان، سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ جَن ابھیان کے زیر اہتمام بیک ٹو ویلج سے قبل عوامی مشکلات کو سننے کے لیے جگہ جگہ کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں تمام تر تحصیل افسران کو بھی موجود رہنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: Lack of Staff at Hr. Sec School Mandi: ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں تدریسی عملے کی شدید قلت