ETV Bharat / state

جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے:فاروق عبداللہ - ریاستی درجہ کشمیر

Assembly Elections In JK ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ جلد از جلد ایک منتخب حکومت چاہتے ہیں۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 5:15 PM IST

جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے:فاروق عبداللہ

پونچھ: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ یوٹی میں جلداز جلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کے انعقاد کی خاطر جلد کئی فیصلہ لے گی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے پونچھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ جلد از جلد ایک منتخب حکومت چاہتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور قبل از وقت انتخابات کی امید ظاہر کرتے ہوئے عوام کے لئے ایک اچھا سال آنے کی خواہش کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی توقعات اور امنگوں کو سمجھے گی اور جلد از جلد انتخابات کا انعقاد کرے گی۔ آخری انتخابات 2014 میں ہوئے تھے اور لوگ اپنی انگلیوں پر سیاہی لگانے کے لئے ایک اور موقع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے خود الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو اگلے سال ستمبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے“۔مجھے امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ذاتی طور پر اس پر غور کریں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ایک منتخب حکومت چاہتا ہے تاکہ لوگوں کے حقیقی خدشات کو سنا اور ان کا ازالہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پونچھ اسٹیڈیم میں غلام محمد جان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقعے پر موجود کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں ہمیشہ مصروف رہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہر ایک قسم کی نشہ آور چیز وں سے دور رہیں۔
کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس وقت ہماری نئی نسل کو منشیات کی صورت میں ایک بہت بڑا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوںکو ایسی بدعات سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.