ETV Bharat / state

People Repair Road In Poonch پونچھ میں مقامی لوگوں کے ذاتی خرچ سے سڑک کی مرمت کا کام شروع

ضلع پونچھ میں پبلک ورک ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) اور دیگر متعلقہ محکمہ پونچھ ضلع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کے لیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں، لیکن کئی مقامات پر سڑکیں اب بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ وہیں لوگ اپنے ذاتی خرچ سے سڑک کے مرمت کا کام کررہے ہیں۔ People Repair Road on Their Expenses

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 11:14 AM IST

پونچھ میں مقامی لوگوں کے ذاتی خرچ سے سڑک کی مرمت کا کام شروع

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پبلک ورک ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) اور دیگر متعلقہ محکمے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کے لیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن حکومتی تعاون نہ ملنے کی وجہ سے سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہورہی ہیں۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگ ذاتی خرچ سے سڑک کی مرمت کروانے پر مجبور ہیں۔پونچھ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ نگر پالیکا کے وارڈ نمبر ایک محلہ اپر قاضی موڈہ کے لوگ گزشتہ دو برسوں سے سڑک کی خستہ حالی سے پریشان ہیں۔ ان کے علاقے کی سڑک پر بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

بارش کے ایام میں دن میں کئی مرتبہ سڑک حادثات پیش آتے ہیں، گزشتہ دو سال سے اس معاملے کو لے کر مقامی لوگوں نے سڑک کی مرمت کے لیے متعلقہ محکمہ کے افسران کے پاس گئے لیکن ان کے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق قاضی موڈا کا آدھا علاقہ پنچایت اور آدھا میونسپلٹی کے تحت آتا ہے اس کے باوجود اس علاقے کی ترقی نہیں ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے متعدد مرتبہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو تحریر دی گئی، موقع پر حکام کو بھی لایا گیا، لیکن یقین دہانی کے علاوہ آج تک کوئی کام نہیں ہوا، آخر کار اپر قاضی موڈہ کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گرودوارہ شری گرو میں میٹنگ کی اور ارجن دیو جی کازی موڈا سے مسجد تک سڑک کی مرمت کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے خاندان کے ہر فرد کی مدد سے سڑک کی مرمت کے لیے ذاتی خرچ سے سیمنٹ و دیگر چیزیں جمع کیں۔ تاکہ سڑک کی مرمت کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : BJP Protest In Poonch تجاوزات ہٹانے کے فیصلے کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.