ضلع پونچھ میں واقع منڈی کا سب سے دور دراز اور پسماندہ علاقہ بیلا بالا اس ترقیاتی یافتہ دور میں بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ بٹل کوٹ پنچایت کا یہ بیلا بالا علاقہ متعدد محلہ جات پر مشتمل ہے۔
یہاں کے لوگ تمام تر سہولیات سے محروم ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی یہ علاقہ نیٹورک اور طبی سہولیات سے پوری طرح کٹا ہوا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اس علاقہ کے عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
سلطان محمد سیف، دین عبدالمجید، سرپنچ حلقہ محمد رفیق، ڈیکو عبدالمجید وغیرہ نے بتایا کہ لورن سے بیلا بالا تک قریب سات اٹھ کلو میٹر کا سفر ہے۔ یہاں برف دو فٹ سے چھ سات فٹ تک گرتی ہے۔ جس میں یہاں لورن تک جانا دشوار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ : سڑک پر بچھائی گئی تارکول چند ماہ میں ہی اکھڑ گئی
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں اگر کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو لورن پہنچتے تین یا چار گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ تب تک یاتو وہ بندہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، یا پھر نیم مردہ حالت میں لورن یا منڈی پہنچایا جاتا ہے۔ یہاں نیٹورک، طبی سہولیات، ایمبولینس، بجلی اور پانی کی عدم دستیابی ہے۔
انتظامیہ یہاں تک کبھی رسائی نہیں کر سکی۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ یہاں ایک بار اس موسم میں بیلا بالا کا دورہ کرکے عوامی مسائل کو سنیں اور دیکھیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بجلی، پانی، موبائل نیٹورک، طبی سہولیات، ایمبولینس اور پل وغیرہ فراہم کیے جائیں۔