ETV Bharat / state

PDD Line Man Electrocuted : بجلی کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی عارضی ملازم ہلاک

پی ڈی ڈی عارضی ملازم کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہونے کے بعد ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ، محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ PDD Daily Wager Electrocuted to Death

بجلی کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی عارضی ملازم ہلاک

author img

By

Published : May 22, 2023, 1:32 PM IST

بجلی کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی عارضی ملازم ہلاک

پونچھ (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کے بائلہ، منڈی علاقے میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہا ایک عارضی ملازم بجلی ٹرانسفارمت کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ فوت ہونے والے عارضی ملازم کی شناخت چیکترو علاقے کے رہائشی 40 سالہ محمد یونس ولد محمد بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ، محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عارضی ملازم کی ہلاکت کی تحقیقات اور لواحقین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد یونس کے اہل خانہ، مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ محمد یونس نامی عارضی ملازم بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا اور اچانک رسیونگ اسٹیشن سے بجلی بحال کی گئی جس کے نتیجے میں محمد یونس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ یونس کی لاش ٹرانسفارمر پر کافی دیر تک لٹکتی رہی اور متعلقہ محکمہ کا کوئی بھی افسر موقع پر نہیں پہنچا جس کے باعث لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قصوروار کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائے جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا: ’’یہ پہلا ایسا معاملہ نہیں، بلکہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جن میں ترسیلی لائنز، ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران، اعلیٰ افسران کی غفلت شعاری کے باعث، عارضی ملازمین کی ہلاکت ہوئی۔‘‘

ادھر، موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں، مقامی رضاکروں نے لاش کو ٹرانفارمر سے اتار کر سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا جہاں طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔ پولیس معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.