ETV Bharat / state

سب ضلع ہسپتال منڈی میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کا افتتاح - پی ایم بی جے کے

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کے افتتاح کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے عوام سے سرکاری کیندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

سب ضلع ہسپتال منڈی متصل میں پردھان منتری بھارتیہ جن ایوشدھی کیندر کا افتتاح
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 7:19 PM IST

عام آدمی خصوصاً غریبوں کو سستے دام پر معیاری دوائیں فراہم کرانے کے مقصد سے حکومت نے مارچ 2022 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے) کی تعداد دس ہزار تک بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی ایک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کا افتتاح کیا گیا۔

ویڈیو

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی، چیف میڈیکل آفیسر پونچھ، بلاک میڈیکل آفیسر منڈی، سرپنچ منڈی مبشر بانڈے سمیت دیگر افراد اس موقع پر موجود رہے۔

افتتاح کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو اسے فائدہ اٹھانے کو کہا۔ کیونکہ باقی ادویات کی دوکانوں سے اس دوکان پر کئی حد تک ادویات کم قیمت مل سکیں گی جس کا عوام کو پورا فائدہ اٹھانا چاہیے اور یہ دوکان کھلنے سے خاص کر غریب عوام کو راحت ملے گی۔'

واضح رہے مرکزی حکومت نے مارچ 2022 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے) کی تعداد دس ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 5اکتوبر2021 تک اسٹوروں کی تعداد 8355 تک بڑھائی گئی ہے۔ یہ سبھی کیندر ملک کے کونے کونے میں لوگوں کو سستی دواؤں کی آسانی سے رسائی کو یقینی بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.