ETV Bharat / state

پاکستانی فوج کے ذریعہ لگائی گئی آگ ایل او سی پر بھارتی فوج کی چوکیوں تک پہنچ گئی - لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے آگ لگائی

Fire by Pakistany Army on LOC لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے آگ لگانے کا کام کیا ہے۔ مبینہ طور پر پاکستانی فوج کی جانب سے لگائی گئی آگ بھارتی فوج کی فارورڈ پوسٹس تک پہنچ گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 9:45 AM IST

پاکستانی فوج کے ذریعہ لگائی گئی آگ ایل او سی پر بھارتی فوج کی چوکیوں تک پہنچ گئی

پونچھ: پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقے سلوتری میں آگ لگا کر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کر رہی ہے۔ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر لگنے والی آگ بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کے قریب پہنچ گئی ہے تاہم بھارتی فوج کے جوان آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ اتنی بھیانک ہے کہ اس کے شعلے لمبے فاصلے سے دکھائی دے رہے ہیں۔ کئی کلومیٹر دور تک لائن آف کنٹرول پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں دھماکے ہو رہے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے جس انداز میں آپریشن کیا جا رہا ہے اور انھیں توڑا جا رہا ہے، عسکریت پسند تنظیمیں ہکا بکا رہ گئی ہیں، اور پاکستان میں بیٹھے عسکریت پسند سرغنہ پاکستانی فوج کی مدد سے بڑی تعداد میں دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سرما کے دوران عسکری کارروائیوں، ہلاکتوں میں کمی؟

اس مقصد کے لیے منگل کی شام دیر گئے، پونچھ ضلع کے چکن دا باغ سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب، پاکستان کے زیر قبضہ علاقے تیتری نوٹ کے جنگلات میں مبینہ طور پر سوکھی گھاس کو آگ لگا دی۔ لائن آف کنٹرول تک آگ کے پھیل جانے سے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول سے دراندازی روکنے کے لیے بچھائی گئی بارودی سرنگیں وقفے وقفے سے پھٹ رہی ہیں اور لائن آف کنٹرول کی نگرانی کے لیے نصب آلات بھی جل کر تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فوج کو لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کے بعد عسکریت پسندوں کی دراندازی کو روکنے میں ملی کامیابی کے بعد پاکستانی فوجیوں نے پاکستانی کارروائی کو دہرایا اور آج شام مبینہ طور پر چکن دا باغ لائن آف کنٹرول پر آگ لگا دی۔ بھارتی فوج کے جوان آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج موقع دیکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب علاقوں میں آگ لگا دیتی ہے جو لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے بھارتی سرحد تک پہنچ جاتی ہے، اس آگ سے لائن آف کنٹرول پر بچھائی گئی بارودی سرنگیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ پاکستان کی کوشش ہے کہ کسی طرح لائن آف کنٹرول پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور دراندازی کو روکنے والے آلات کو تباہ کیا جائے اور راجوری پونچھ میں پاکستان کی طرف سے عسکریت پسندوں کو آسانی سے داخل کرا کر ان دونوں اضلاع میں دہشت پھیلائی جائے اور کوئی بڑی کارروائی کو انجام دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.