ETV Bharat / state

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی - سرحد پر جنگ بندی

سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 10:07 AM IST

پونچھ میں پا کستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے منکوٹ میں فوجیی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گولہ باری کی، اس دوران پا کستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور کئی ما رٹر شیل رہائشی علاقوں میں بھی داغے ۔

گولہ باری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ تاہم بلا جواز گولہ با ری جا ری تھی ۔

ذرائع نے بتا یا کہ اس دوران پاکستانی افواج نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔

اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج نے پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔

واضح رہے کہ پا کستانی افواج گزشتہ کئی ہفتوں سے لگا تار لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، جس کی وجہ سے کئی بار جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.