ETV Bharat / state

پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ

author img

By

Published : May 17, 2020, 10:55 AM IST

Updated : May 17, 2020, 1:16 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے دیوگر سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ
پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے دیوگر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔ بھارتی فوج بھی اس کا جواب دے رہی ہے۔

پونچھ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ ہو رہی ہے۔

سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

جموں و کشمیر کے پونچھ، اخنور، اوڑی، ٹنگڈار، کیرن اور گریز علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔

ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Last Updated : May 17, 2020, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.