پیرپنچال: مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے پہاڑی قبائل کو ریزرویشن دینے اور ایس ٹی زمرے میں شامل کرنے کے فیصلے پر پہاڑی قبیلے کی جانب سے خطہ پیر پنچال میں 'دھنیواد یاترا' کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑی ٹرایب فورم کی جانب سے مسلسل چودہویں روز 'دھنیواد یاترا' نکالا گیا۔ دھنیواد یاترا ضلع راجوری کے بدہل علاقے سے نکل کر ضلع پونچھ سے ہوتے ہوئے سب ڈویزن تھنہ منڈی پہنچا، جہاں پہاڑی قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یاترا میں شریک ہوکر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ Pahari tribe in J&K holds 'Dhanyawad Yatra reservation
یاترا میں شامل لوگوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ' مرکز کی مودی حکومت نے ان لوگوں کے دیرانہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے پہاڑی قبیلے کو بھی ایس ٹی کی زمرے میں شامل کیا ہے جو انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ مرکز کے اس فیصلے سے خطہ پیر پنچال کی پہاڑی عوام میں خوشی کی لہر ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر قبائیلی برادری کے لوگوں نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: