جموں و کشمیر کے پونچھ میں پولیس کی گاڑی سورنکوٹ کے علاقے بفلیاز میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے جی ایم سی راجوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
معلومات کے مطابق ڈویژن کمشنر جموں راگھو لنگر پونچھ ضلع کے دو روزہ دورے کے دوران مغل روڈ پر گئے تھے۔ شام کے وقت گھومتے ہوئے ایس ایس پی کی اسکارٹ گاڑی بفلیاز علاقے میں سڑک حادثے کا شکار ہو گئی اور گہرے دریا میں جا گری۔
اس حادثے میں گاڑی میں سوار 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سورنکوٹ لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار شعیب احمد ولد حق نواز کو مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Hyderpora Encounter: شہری ہلاکتوں کے خلاف نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ دھرنے پر
وہیں دیگر پانچ زخمی پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی راجوری ریفر کر دیا گیا، جہاں چار لوگوں کی حالت نازک ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت میں بہتری دیکھ کر سب ڈسٹرکٹ سورنکوٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔