ETV Bharat / state

پونچھ: درندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ہلاک - line of control

فوجی ترجمان نے کہا کہ 'جائے وقوع سے برآمد کی گئی کھانے پینے کی چیزوں پر پاکستان کی کمپنیوں کے نشان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں کی سرپرستی کر رہا ہے'۔

پونچھ: درندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 4:21 PM IST

Updated : Aug 9, 2020, 7:37 PM IST

فوج نے اتوار کے روز بتایا کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

فوجی ترجمان جموں نے ایک پریس بیان میں کہا کہ 07 اگست 2020 کو عسکریت پسندوں کا ایک گروپ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے پار سے بھارتی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم سرحد پر تعینات فوجی جوانوں نے عسکریت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند موقع پر ہی ہلاک اور دوسرے دو زخمی ہوئے۔اس کے بعد علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ عسکریت پسند لاش کو گھسیٹ کر لے گئے ہیں۔ تاہم جائے وقوعہ کی جگہ سے ایک اے کے 47 رائفل، دو اے کے 47 میگزین اور کچھ کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کھانے پینے کی چیزوں پر پاکستان کی کمپنیوں کے نشان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا "سیکیورٹی فورسز پاکستان کی جانب سے کسی بھی طرح کے مذموم حرکت کو ناکام بنانے اور کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی کا ایک مضبوط گرڈ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔"

Last Updated : Aug 9, 2020, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.