ETV Bharat / state

Road Accident in Mandi منڈی سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، پانچ زخمی - منڈی سڑک حادثہ

پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک ٹاٹا میجک ٹمپو حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

منڈی سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، پانچ زخمی

author img

By

Published : May 3, 2023, 6:16 PM IST

منڈی سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، پانچ زخمی

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ وہیں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منڈی میں ٹاٹا میجک ٹمپو زیر نمبر JK12A 6311 حادثہ کا شکار شکار ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹاٹا میجک ٹمپو بلنائی سے منڈی کی جانب جارہا تھا، جس میں چھ افراد سوار تھے کہ ٹمپو اچانک گہری کھائی میں جا گرا۔ جس کے نتیجہ میں محمد رستم عمر 55 سال کی موت واقع ہوگئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ناہیدہ بیگم عمر 35 سال، پرویز اختر عمر 40 سال، بشیر احمد عمر 42 سال، برہان احمد عمر 08 سال، محمد تصویر عمر قریب 15 سال ساکنان بیدار بلنائی کے بطور ہوئی ہے۔

حادثہ کے دوران مقامی لوگوں اور پولیس کی جانب سے ریسکیو کرکے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا۔ جہاں بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد دو افراد کو بہتر علاج کے لیے ضلع پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز منڈی میں سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے سڑک حادثات رونما ہورہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Accident In Rajasthan ہنومان گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ منڈی سمیت دیگر علاقہ جات کو جانے والی سڑکوں کی خستہ حالت بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے آئے روز لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کزتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد منڈی تا بلنائی و دیگر علاقہ جات کو جانے والی سڑکوں کو عوام کے لیے بہتر بنایا جائے تاکہ آئیندہ ایسے حادثات رونما نہ ہوں اور لوگوں کی جانوں کو بچایا جاسکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ جو افراد اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں ان کی بھی امداد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.