ETV Bharat / state

پونچھ میں سڑک حادثہ، خاتون ہلاک دیگر تین زخمی - ضلع ہسپتال پونچھ

ایس ایچ او منڈی تلک راج نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا ہے۔

ONE DEAD, THREE INJURED IN AN ACCIDENT IN POONCH

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 2:23 PM IST

جموں کے ضلع پونچھ میں اتوار کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ دیگر تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں اتوار کی صبح قریب ساڑھے نو بجے ایک ٹا ٹا سومو گلی پنڈی سے منڈی کی طرف رواں دواں تھا کہ نور پور گلی پنڈی کے نزدیک وہ ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس میں سوار دیگر تین مسافر زخمی ہوئے۔

مہلوک خاتون کی شناخت منزہ بی زوجہ جمال الدین ساکن گلی پنڈی کے بطور ہوئی ہے۔

ایس ایچ او منڈی تلک راج نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ خاتون کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.