ETV Bharat / state

Infiltration Bid Foiled in Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر دیر رات فوج نے سرحد پار سے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد دراندازوں نے فوج پر فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔ فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Soldier Injured In Encounter With Militants

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 11:27 AM IST

Updated : Jun 24, 2023, 7:56 PM IST

پونچھ: فوج کے جوانوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں بھارت-پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عسکریت پسندوں کی دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں سے تصادم میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ جانکاری کے مطابق بھارتی فوج کے جوانوں نے لائن آف کنٹرول پر گلپور سیکٹر چکہ دا باغ کے علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے کچھ مشتبہ افراد کو بھارتی علاقے میں گھستے ہوئے دیکھا۔ ان کی تعداد تین سے چار بتائی جارہی ہے۔ اس کے بعد فوج کے جوانوں نے ان عسکریت پسندوں کو چیلنج کیا۔ اس پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Two Pakistani Residents Arrested پونچھ میں ایل او سی عبور کرنے پر دو پاکستانی گرفتار

اس تصادم میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی جوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اس معاملے پر وائٹ نائٹس کارپس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی آرمی اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کاؤنٹر انفلٹریشن آپریشن کیا گیا۔ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں دراندازی کے خلاف جاری آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ انڈین آرمی کے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ دیوندر آنند نے کہا جموں کشمیر پولیس انڈین آرمی کی طرف سے خفیہ اطلاع پر مبنی کاؤنٹر انفلٹریشن آپریشن۔ 23/24 جون کو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں شروع کیا گیا, جس میں تین درانداز واپس پاکستانی سرحد کی طرف زخمی حالت میں گرتے ہوئے دیکھے گئے تاہم اس آپریشن میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔

  • Op Resham
    Int based Counter Infiltration Ops by #IndianArmy & JKP. Infiltration Bid Eliminated in Krishna Ghati Sector on 23/24 Jun, in which 1 soldier suffered GunShot Wound & evacuated. 3 infiltrators running towards LC engaged by own troops & seen falling down near LC.…

    — White Knight Corps (@Whiteknight_IA) June 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں پاکستان نے بھارتی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں بنا اشتعال انگیزی فائرنگ کی جسے کے نتیجے میں دو عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ ایک شہری سدید طور پر زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول سے دراندازی کی کوشش ایسے وقت کی جا رہی ہے جب وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انکاؤنٹر کے بعد اس علاقے میں صبح 5 بجے سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ تلاشی مہم میں جموں و کشمیر پولیس بھی شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں گذشتہ ہفتے سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنایا، جس میں عسکریت پسندوں کا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا۔

Last Updated : Jun 24, 2023, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.